حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے: وفاقی وزیر بحری امور 

حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پر گامزن ہے: وفاقی وزیر بحری امور 

  

  اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کا کام کاروبار کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرنا ہے،حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن کے زیر اہتمام سرکاری املاک کی نیلامی کی تقریب ہوئی، وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر علی زیدی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں تاریخی کام ہوئے، ساری وزارتوں سے املاک لے کر آج نجکاری کا عمل شروع کیا،کئی املاک گزشتہ پچاس سالوں سے استعمال میں نہیں لائی گئیں مگر ہم نے لینڈ بینک کیلئے دو سال پہلے کوششیں شروع کیں جو آج کارگر ثابت ہورہی ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے بتایا کہ چار سال بعد نجکاری کا عمل شروع کیا گیا ہے،سرکاری اداروں کی غیر استعمال شدہ املاک کو فروخت کیا جا رہا ہے،اس نوعیت کی نجکاری سے مسابقت بڑھانے میں مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ ریزرو قیمت چھ کروڑ روپے کے ساتھ سینٹورس مال میں زلزلہ بحالی و تعمیر نو اتھارٹی کے فلیٹ کی نیلامی بھی ہوگی جبکہ پی ایچ اے کے سیکٹر جی 7/2 میں واقع ایرا کے فلیٹ کو فروخت کیا جائے گا،جس کی ریزرو قیمت ڈیڑھ کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، مجموعی طور پر آج نیلامی ہونے والی سرکاری املاک کی مجموعی طور پر ریزرو قیمت چودہ کروڑ پانچ لاکھ پچیس ہزار مقرر کی گئی ہے۔

علی زیدی

مزید :

صفحہ آخر -