سردار عثمان بزدار کے نیوی ڈے اور عالمی یوم خواندگی پر پیغامات

  سردار عثمان بزدار کے نیوی ڈے اور عالمی یوم خواندگی پر پیغامات

  

لاہور (جنرل رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نیوی ڈے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 ستمبر 1965 کو پاک بحریہ نے ازلی دشمن پر اپنی بہادری اور جرات کی دھاک بٹھائی۔نیوی ڈے پاک بحریہ کے بہادر سپوتوں کے عظیم کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ پاک بحریہ نے جرأت کی مثال قائم کرتے ہوئے بھارتی نیوی کے مذموم عزائم کو ناکام بنا یا۔8 ستمبر کو پاک بحریہ کے جانبازوں نے شجاعت کی نئی تاریخ رقم کی۔  پاک بحریہ کے جوانوں نے پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔ سردار عثمان بزدارنے عالمی یوم خواندگی کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواندگی انسان کے شعور و آگاہی کو جلا بخشتی ہے۔ تعلیم ہی واحدکنجی ہے جو انسانی شعور کے بند دریچوں کے قفل کھولتی ہے۔ تعلیم کے بغیر انسان معاشی و سماجی ترقی نہیں کر سکتا۔ تعلیم کی بدولت ہی قومیں دنیا میں عروج حاصل کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت فروغ تعلیم کے ذریعے بچوں کو روشن مستقبل دے رہی ہے اورحکومت پنجاب نے تعلیمی شعبے کو عصر حاضر کے جدید خطوط پر استوارکرنے کیلئے منظم و ٹھوس پالیسی اپنائی ہے، بلا شبہ یہ اقدامات تعلیمی شعبے کی ترقی اور معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے  تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوئے ہیں۔ 

 پیغامات

مزید :

صفحہ آخر -