کراچی، خالی پلاٹ سے ملنے والی مقتولہ بچی سے بداخلاقی کی تصدیق
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عیسیٰ نگری کی کچرا کنڈی سے مردہ حالت میں ملنے والی 5 سالہ بچی مروہ سے بد اخلاقی کی تصدیق ہو گئی۔میڈیکل لیگل آفیسر (ایم ایل او) جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ بچی کوبداخلاقی کے بعد بھاری چیز سر پر مار کر قتل کیا گیا، مزید تفتیش کیلئے بچی کے جسم سے نمونے لیے گئے ہیں۔دوسری جانب پولیس نے لاش ملنے کے مقام سے 11 افراد کو حراست میں لے لیا ہے، تمام افراد کا ڈی این اے کرایا جائے گا، اس سے قبل تفتیشی پولیس پہلے ہی کیس میں 2 افراد کو حراست میں لے چکی ہے۔ گزشتہ روز عیسیٰ نگری میں ایک خالی پلاٹ پر کچرا کنڈی سے ایک5 سالہ کی بچی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی تھی، علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ بچی کی لاش کی حالت انتہائی خراب تھی اور بظاہر لگتا ہے کہ بچی کو جلایا گیا ہے۔بچی کی شناخت 5 سالہ مروہ کے نام سے ہوئی جس کی گمشدگی کا مقدمہ اس کے والد عمر صادق کی مدعیت میں پی آئی بی کالونی میں درج ہے۔بچی کے والد عمر صادق کے مطابق مروہ ہفتے کی صبح گھر سے چیز لینے کے لیے نکلی اور لاپتہ ہو گئی تھی۔
نعش