بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس 15ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق

   بلوچستان میں پولیو کا ایک اور کیس 15ماہ کی بچی میں وائرس کی تصدیق

  

کوئٹہ(آئی این پی) صوبہ بلوچستان میں پولیووائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، 15ماہ کی بچی میں پولیو کی تصدیق،صوبے میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 18 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ذرا ئع  صوبائی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بلوچستان کیضلع پشین کی 15ماہ کی بچی میں پولیووائرس کی تصدیق ہوئی، پولیو سے متاثرہ بچی کا تعلق یونین کونسل ملیزئی ضلع پشین سے ہے۔ ذرایع نے بتایا کہ متاثرہ بچی کے پولیو ٹیسٹ کے لیے سیمپلز20اگست کو لیے گئے تھے۔ بلوچستان میں پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبے میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 18 ہوگئی  جبکہ ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد69ہوگئی ہے۔

 پولیووائرس

مزید :

صفحہ آخر -