معروف سماجی شخصیت ساجد  لطیف خان کی اہلیہ انتقال کرگئیں 

      معروف سماجی شخصیت ساجد  لطیف خان کی اہلیہ انتقال کرگئیں 

  

کراچی (پ ر) معروف سماجی شخصیت آرائیز فاونڈیشن کے جنرل سیکرٹری اور امام اکیڈمی کے مرکزی شوریٰ کے رکن ساجد لطیف خان کی اہلیہ اتوار کی شب کراچی کے نجی اسپتال میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئی. تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب طبیعت ناساز ہونے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی. مرحومہ کینسر کے موزی مرض میں مبتلا تھی. مرحومہ کی نماز جنازہ باب السلام مسجد برنس روڈ پر ادا کی گئی. نماز جنازہ میں اہل علاقہ، عزیر و اقارب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی. مرحومہ کو محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا.

مزید :

صفحہ آخر -