کراچی:دینی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی 

کراچی:دینی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت کل منگل 8ستمبرکو (آج)دوپہر دوبجے قباء آڈیٹوریم میں "اتحاد امت - وقت کا اہم تقاضہ"کے موضوع پردینی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس منعقدہوگی۔صوبائی جنرل سیکرٹری قاضی احمد نورانی کے مطابق دینی جماعتوں کی اے پی سی میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدرصاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر اورجنرل سکیرٹری لیاقت بلوچ خصوصی طورپر شرکت کریں گے۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو کی قیادت میں ایک وفد نے مختلف دینی رہنماوں سے ملاقات کرکے انکوکل جماعتی کانفرنس کا دعوت نامہ پہنچایا۔ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو اورجنرل سیکرٹری قاضی احمد نورانی نے قباء آڈیٹوریم کا دورہ ودینی جماعتوں کی ہونے والی اے پی سی کے انتظامات کا جائزہ اورہدایات وحتمی شکل دی۔اسداللہ بھٹونے کہاکہ اتحاد امت وقت کا تقاضہ ہے،پاک وطن میں فرقہ واریت کی آگ بڑھکا کر خانہ جنگی اورامت کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنامغربی استعماری قوتوں کا بین الاقوامی ایجنڈا ہے جس کو ناکام بنانا تمام دینی جماعتوں کی اولیں ذمہ داری ہے۔وطن عزیز باالخصوص کراچی سمیت صوبہ سندھ میں مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے ملی یکجہتی کونسل سندھ کے پلیٹ فارم پرمنعقدہ اجتماع اتحاد امت کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔

مزید :

صفحہ آخر -