صحابہ کرامؓ کا تقدس ہمار ے ایمان کا حصہ ہے،عبدالرحمن سلفی

      صحابہ کرامؓ کا تقدس ہمار ے ایمان کا حصہ ہے،عبدالرحمن سلفی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرملت سلفیہ جماعت غربااہلحدیث پاکستان مولاناعبدالرحمن سلفی، قائدملت سلفیہ مرکزجمعیت اہلحدیث سینٹرپروفیسرساجدمیر تنظیمات مدارس سلفیہ ومرکزی علماء اہلحدیث ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ملک بھرکی مساجدمیں خطبہ جمعہ ”عظمت صحابہ رضی اللہ عنہ“پرعلماکرام نے دیاعلمااہلحدیث نے سابق الاولون جانثارخاتم النبین حضرت محمدصلی علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ کی فضیلت وعظمت کو کومشترکہ موضوع بناکر صحابہ رضی اللہ عنہ کی اسلام کے لیے  خدمات اورقرآن پاک میں انکی عظمت وتقدس کو بیان کرتے ہوے کہاکہ اسلام کے پودے کوصحابہ رضی اللہ عنہ اپنے خون سے سینچاہے انکی قربانیوں سے اسلام کابول بالاہوا اوردنیابھرمیں صحابہ کرام رضی اللہ عنہ فاتح اسلام کی حیثیت  سے قرآن وحدیث اورتاریخ میں زندہ جاوید ہوئے مولاناپروفیسرحافظ محمد سلفی علامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی، علامہ عبدالعزیزنورستانی پشاور،مولانامفتی انس مدنی، مولاناعبدالوکیل ناصر، مولانازاھدھاشمی الازھری لاہور، مولانافضل ربی کوئٹہ،  مولانا مفتی عبدالحنان سامرودی، مولاناسیدعبدالرحیم شاہ راجن پور،علامہ عبدالخا لق آفریدی، مولاناابرھیم جوناگڑھی، مولانامفتی صہیب شاھدسکہر،حافظ عبدالحنان بندہانی،مولانامفتی منورذکی، مولانامولانامفتی جاسم سلفی، مولانامفتی رفیق سلفی، مولانابلال ثاقب، مولانافضل جلال، مولاناقاری مصدق الامین، مولاناعبدالغفارسامی، مولانایوسف نعیم، مولانامحمداحمدنجیب، مولانااشرف طاہربندہانی مولانابرہان الدین، مولاناحافظ نعیم، مولاناطفیل عاطف مولاناحافظ سلمان انصاری،ودیگرعلماکرام نے کہاصحابہ رضی اللہ عنہ پرتنقیدکرنے والے عناصر مسلمانوں کی اجماعیت کیخلاف  سازش کررہے ہیں 

مزید :

صفحہ آخر -