ہمارے 6نکات ہی کراچی کے مسائل کا حل ہیں،مصطفی کمال

  ہمارے 6نکات ہی کراچی کے مسائل کا حل ہیں،مصطفی کمال

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہمارے پیش کردہ 6 نکات ہی کراچی کے مسائل کا واحد حل ہیں، کسی بھی پیکیج سے کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل نہیں کیا جا سکتا۔ انتظامی اصلاحات ناگزیر ہیں۔ مردم شماری کے صحیح نتائج، انکی بنیاد پر قومی اور صوبائی اسمبلی میں نشستوں میں اضافہ، کراچی کی ایک ڈسٹرکٹ میں بحالی، ماسٹر پلان کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے علیحدہ کر کے تمام اختیارات کے ساتھ بحالی، پی ایف سی ایوارڈ کا اجرا، اٹھارویں ترمیم میں وزیر اعلی کو ملنے والے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں شہر میں موجود دیگر ایجنسیز سے بلدیاتی امور کے اختیارات لے کر میئر کے زیر انتظام دینا ناگزیر اقدامات ہیں۔ ان پر عملدرآمد کے بغیر کوئی بھی پیکج سوراخوں سے بھرپور بالٹی میں پانی ڈالنے کے مترادف ہے۔ وسائل ضائع ہونگے لیکن مستقل بنیادوں پر اہداف حاصل نہیں ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایسٹ سے شمولیت اختیار کرنے کیلئے پاکستان ہاس آنے والے وفد کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایسٹ ریزیڈنٹ کمیٹی کے انچارج فرحان انصاری بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک سرزمین پارٹی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ سیاست کا بنیادی مقصد عوام کی طاقت سے اقتدار میں آکر ایسی اصطلاحات کرنا ہے جس سے محرومیوں کا خاتمہ اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو۔

مزید :

صفحہ آخر -