ڈیل پاکستان کا ایک جدید فضائی اشتہاری مہم کا آغاز
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کے ٹیکنالوجی سیکٹر اور ڈسٹریبیوشن سروسز کے دو نمایاں ترین اداروں نے ہوابازی کے ذریعے ایک جدید اور انوکھی اشتہاری مہم کا آغاز کیا ہے، ڈیل ٹیکنالوجیز پاکستان اور ایم اینڈ پی کے تعاون سے ایک جہاز کے ذریعے یہ فضائی اشتہاری مہم چلائی جائے گی۔ اس فضائی اشتہاری مہم کا مقصد ڈیل کے جدید ترین لیپ ٹاپس کے متعلق پاکستان کے صارفین کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔اس مہم کا باقاعدہ آغاز کراچی کے اولڈ ائیرپورٹ پر منعقدہ ایک تقریب میں گزشتہ روز ہوا۔ اس مہم کے لیے ڈیل کی برینڈنگ سے مزین ایک جہاز اگلے پانچ روز تک کراچی کی فضاؤں میں کم بلندی پر پرواز کرے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیل پاکستان کے کنٹری مینیجر نوید سراج نے کہا کہ ڈیل کے جدید ترین لیپ ٹاپس ان حضرات اور خواتین کے لیے لیئے انتہائی مفید ہیں جوکہ کرونا وائرس کی وجہ سے اپنی پیشہ وارانہ خدمات گھر بیٹھے انجام دے رہے ہیں۔