آن لائن پیمنٹس کیلئے ایزی  پیسہ اور پے فاسٹ کا اشتراک

 آن لائن پیمنٹس کیلئے ایزی  پیسہ اور پے فاسٹ کا اشتراک

  

کراچی(پ ر) پاکستان کی صف اول کی ڈیجیٹل پیمنٹس کی ایپلی کیشن ایزی پیسہ (Easypaisa)نے ڈیجیٹل پیمنٹس میں مزید جدت انگیز لانے کے لئے انتہائی تیزی سے ترقی کرنے والے فن ٹیک ادارے پے فاسٹ (PayFast) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ ایزی پیسہ والٹ صارفین اب پے فاسٹ کے اپنے پیمنٹ گیٹ وے کو استعمال کرکے آن لائن ادائیگی کرسکتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پائلٹ آپریشنز کی منظوری کے ساتھ ہی پے فاسٹ مختلف اقسام کی ادائیگیوں کی قبولیت کا حامل ہوگیا ہے جن میں اسکیم کارڈز، موبائل والٹس اور بینک اکاؤنٹ نمبرز شامل ہیں۔ وہ ڈیجیٹل سائن اپ، تیزرفتار اے پی آئیز اور پلگ انز، جعل سازی کی شناخت، پی سی آئی۔ ڈی ایس ایس سند یافتہ انفراسٹرکچر اور پے لنکس کے ذریعے مرچنٹ پین پوائنٹس سے رجوع کرتا ہے۔ پے لنکس ڈیجیٹل بلنگ اور انوائسنگ سہولیات کا ایک مثالی حل ہے جو فیس بک صارفین، مرچنٹس اور فری لانسرز وغیرہ کے لئے کارآمد ہے تاکہ اسکے علیحدہ لنک کے ذریعے سادہ طریقے سے پیمنٹ قبول کی جاسکے۔ 

مزید :

صفحہ آخر -