نیسلے کا این ڈی ایم اے کو75 ٹن پینے کے صاف پانی کا عطیہ

نیسلے کا این ڈی ایم اے کو75 ٹن پینے کے صاف پانی کا عطیہ

  

کراچی(پ ر)نیسلے پاکستان نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو75 ٹن پینے کا صاف پانی عطیہ کیا ہے۔ یہ اقدام مون سون کی حالیہ بارشوں کے بعد کراچی میں این ڈی ایم اے کی ریلیف سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کیلئے اٹھا یا گیا۔ نیسلے پاکستان بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے 1.5 لیٹر نیسلے پیور لائف کی 50 ہزار بوتلیں عطیہ کرکے این ڈی ایم اے کو معاونت فراہم کرے گا۔ اس امداد سے شہر کے مختلف حصوں میں این ڈی ایم اے کی طرف سے کئے جانے والے ریلیف کے کاموں میں مددملے گی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز، نیسلے پاکستا ن نے کہا ”کراچی میں شہری علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے پینے کے صاف پانی تک رسائی ایک مسئلہ بن چکا ہے۔ یہی وقت ہے کہ ہم سب کو مل کر ایسے انداز میں مدد کرنی چاہیے کہ شہر ایک بار پھر سے اپنے پیروں پر کھڑا ہو جائے۔“موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں نیسلے پاکستان کے عزم کواجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا”موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، موسموں کے تغیر، شدید موسم اور دستیاب وسائل کی کمی کی صورت میں پہلے ہی نمودار ہو چکے ہیں۔پانی کے وسائل کا تحفظ اور بچاؤ ہم سب کیلئے ایک اہم ترجیح ہونی چاہیے۔“لیفٹیننٹ جنرل، محمد افضل، چیئرمین این ڈی ایم اے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا”میں نیسلے کا اس عطیہ پر شکر گزار ہوں۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کراچی اس وقت مشکل کا شکار ہے اور ایسی صورتحال میں کسی بھی قسم کی امداد مشکل میں پھنسے لوگوں کیلئے ممدو معاون ثابت ہوگی۔“

مزید :

صفحہ آخر -