ایمریٹس کی بنکاک سے پروازوں کی بحالی کا آغاز
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایمریٹس نے ماہ ستمبر سے بینکاک کے لئے یومیہ پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔ بینکاک سے پرواز کے آغاز کے ساتھ ایمریٹس کے موجودہ نیٹ ورک کے مقامات کی تعداد ستمبر میں 78 شہروں تک پہنچ جائے گی اور مسافر یورپ، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور ایشیا پیسفک کے علاقوں کے ساتھ ہی ساتھ اب براستہ دبئی تھائی لینڈ کا سفر بھی کرسکیں گے۔ دبئی اور بینکاک کے درمیان پروازیں ایمریٹس کے بوئنگ 777-300ERجہازوں سے فرسٹ، بزنس اور اکانومی کلاس سے آپریٹ کی جائیں گی۔ ایمریٹس کی جانب سے فلائٹ EK384دبئی سے 1:50پر روانہ ہوگی اور بینکاک میں 11:30پر پہنچے گی جبکہ ریٹرن فلائٹ EK385بینکاک سے 03:25پر روانہ ہوگی اور اگلے روز دبئی میں 06:35بجے پہنچے گی۔ صارفین ایمریٹس ڈاٹ کام (emirates.com)یا ٹریول ایجنٹس کے ذریعے پروازوں کی بکنگ کروا سکتے ہیں۔ مسافروں کی بینکاک آمد تھائی حکام کی طے شدہ شرائط سے مشروط ہے اور بعض شرائط لاگو ہیں۔