ڈاؤلینس کی پاکستان میں بارش سے متاثر کسٹمرز کیلئے مفت سروس کی پیشکش
کراچی(پ ر):کسٹمر سروس اور سہولت کی فراہمی میں ڈاؤلینس بے مثال ہے جس کی خصوصی بعد از فروخت خدمات(after-sales services) کی مہم اپنے اْن تمام کسٹمرز کو ریلیف فراہم کر رہی ہے جن کے الیکٹرونک اپلائنسز اور ایکوپمنٹس حال ہی میں ہونے والی شدید بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔قابل اعتماد گھریلو آلات (consumer-durables)بنانے والی کمپنی نے اپنے بارش سے متاثر کسٹمرز کے لیے ’لیبر چارجرز‘ اور ’وزٹ چارجز‘ معاف کر دئیے ہیں۔ بارش سے متاثر ہونے والے گھریلو آلات کی مرمت کے دوران کسٹمرز سے صرف اسپیئر پارٹس کی قیمت (اگر استعمال ہوئے ہیں) وصول کی جائے گی۔چونکہ مون سون کی حالیہ بارشوں کے دوران برساتی طوفانوں اور سیلابوں نے پورے ملک میں تباہی مچا دی ہے۔ ڈاؤلینس نے ٹھوس اقدامات کیے ہیں تاکہ ان طوفانوں اور سیلابوں سے متاثر ہونے والے اپنے کسٹمرز کو سہولت پہنچا سکے۔ یہ خصوصی پیشکش پورے پاکستان میں، صرف ڈاؤلینس کے اپلائنسز کے لیے ہے اور مورخہ 15ستمبر، 2020ء تک جاری رہے گی۔ ڈاؤلینس کے اپلائنسز اگربارش کی وجہ سے صحیح کام نہیں کر رہے ہیں تو ہمارے کال سینٹر پر شکایت کے ہمراہ اپلائنس کی تصویر (اگر ممکن ہو)بھیجیں۔ بارش سے متاثر ہونے والے کسٹمرز کو ترجیحی بنیادوں پر خدمات فراہم کی جائیں گی۔
اس بارے میں ڈاؤلینس کے ڈائریکٹرسیلز اینڈ مارکیٹنگ، سید حسن جمیل نے کہا:”ڈاؤلینس پاکستان میں ہوم اپلائنسز کا مارکیٹ لیڈر ہے اور ترکی میں سب سے بڑے جبکہ یورپ میں دوسری سب سے بڑی مینوفیکچرر، آرشلک کا کل ملکیتی ادارہ ہے۔ پاکستان میں ڈاؤلینس-آرشلک مسلسل معیار کو بہتر بنارہے ہیں اور ساتھ ہی انڈسٹری میں سروس کے ماحول میں بھی تحریک پیدا کر رہے ہیں۔ اس وقت، ہمارا بعد از فروخت سروس کا عملہ بارش سے متاثر کسٹمرز کو سہولت اورآرام پہنچانے کے لیے انتھک کوششیں کر رہا ہے اور اس بد قسمتی کا باعث بننے والی اس آفت پر قابو پانے میں مدد کر رہا ہے۔