چنگان آٹو موبائلز نے چنگان ماسٹر جینین آئل جاری کر دیا

  چنگان آٹو موبائلز نے چنگان ماسٹر جینین آئل جاری کر دیا

  

 لاہور(پ ر)er-7صارفین کو بہتر اور معیاری ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرنے کے حوالے سے چنگان آٹو موبائلز نے  چنگان ماسٹر جینین آئل کا اجراء کیا ہے جو ایک پریمیم ملٹی گریڈ اعلیٰ کارکردگی کا حامل انجن آئل ہے اور یہ تمام گیسولین اور ڈیزل انجنوں کے لئے کارآمد ہے۔ چنگان  ماسٹر جینین آئل ایک کامل مرکب کے ساتھ تیار کیا گیا ہے جو ایندھن کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ انجن لائف کو توسیع اور انجن کے شور کو کم کرتا ہے، مختصراً یہ آئل کار کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے۔ یہ پروڈکٹ Idemitsu کی جانب سے تیار کی گئی ہے جو جاپان کی معروف عالمی انرجی کمپنی اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں آٹو موبائلز کے لئے جاپان کی سرفہرست لبریکنٹ سپلائی کمپنی ہے۔ یہ آئل چنگان  C10 انجن کے لئے تیار کیا گیا ہے اور API SL/C14, SAE 15W-40 گریڈ آئل سے چلنے والے تمام انجنوں کے لئے کارآمد ہے۔  ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ کے سی ای او دانیال ملک نے پروڈکٹ کے اجراء کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پریمیم چنگان  ماسٹر جینین انجن آئل کے اجراء پر خوش ہیں۔

 جو تمام موسموں، تمام خطوں اور ہر قسم کے مشکل ماحول کیلئے موزوں ہے۔ یہ آئل کسی پریشانی کے بغیر ڈرائیونگ کو یقینی بناتا ہے۔  مقامی لبریکنٹ مارکیٹ میں کثیر تعداد میں برانڈز کی موجودگی کے باوجود ہمیں یقین ہے کہ ہماری پروڈکٹ کا معیار اور مسابقتی قیمت ہمیں ایک معروف لبریکنٹ برانڈ کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔  یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ فورچیون 500 پاور ہاؤس کا ایک حصہ Idemitsu معروف گروپ آف کمپنیز میں 354 ویں نمبر پر ہے۔

 جس کی آمدن 35 ہزار ملین ڈالر سے زائد ہے۔ جاپانی پٹرولیم کمپنی حجم کے لحاظ سے دنیا میں 26 ویں بڑی ریفائنر ہے اور اسے جاپان میں Nippon کے بعد دوسری بڑی آئل ریفائنر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ آئل، پٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات کی تیاری اور فروخت کے علاوہ کمپنی تیل کے متعدد پلیٹ فارمز اور ریفائنریاں بھی چلا رہی ہے۔ Idemitsu پاکستان میں OEMs کے لئے جینین اور بہتر ٹیکنالوجی کے حامل انجن آئل متعارف کرانے والی اولین کمپنی ہے۔ 

مزید :

کامرس -