پبی‘ اے سی نوشہرہ کا بی ایچ یوز کا دورہ

پبی‘ اے سی نوشہرہ کا بی ایچ یوز کا دورہ

  

پبی (نما ئندہ پاکستان)ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ زبیر کی نگرانی میں کاروائیاں بی ایچ یو گھنڈیری, بی ایچ یو پیر سباق کا معائنہ کیا پیر سباق, زڑہ مینہ اور حکیم آباد میں پیٹرول پمپس اور مختلف بازاروں کا بھی اچانک معائنہ کیاتفصیلات ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ طلحہ نے بی ایچ یو گھنڈیری, بی ایچ یو پیر سباق کا اچانک معائنہ کیا۔جس میں غیر حاضر سٹاف اور بی اچ یوز میں سہولیات کی کمی کو متعلقہ اداروں کو رپورٹ کر بیجھ دیا گیا۔ اسکے ساتھ ساتھ بی ایچ یوز کے میڈیکل سٹورز کا بھی تفصیلی معائنہ کیااس طرح زڑہ مینہ, کھنڈیری اور حکیم آباد مین روڈ پر پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا. اور حکومت کے مقرر کردہ گیج چیک کئے اور مذکورہ کے خلاف قانونی کاروائی کی اور ان علاقوں کے قریبی قصبہ جات میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخناموں و صفائی ستھرائی کو چیک کرنے کیلئے سر پرائز چیکنگ کی اس دوران خود ساختہ گرانی اور صفائی ستھرائی نہ رکھنے والوں کے کو جرمانہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -