خیبر‘ ٹرانسپورٹرز کا بغیر نمبر گاڑیوں کو چھوڑنے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
خیبر (بیورورپورٹ)ضلع خیبر لنڈیکوتل خیبر صدوخیل پاک افغان شاہراہ پر افغانستان جانے والے ٹرانسپورٹروں اور ڈرائیورز کا بغیر نمبر چھوڑنے والے گاڑیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیااور پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیاگیا تھا.ٹرانسپورٹرز نے الزام لگایا کہ پاک افغان شاہراہ پر پولیس کے جوان بغیر نمبر چھوڑنے والے گاڑیوں سے روپے لیکر بغیر نمبر کے چھوڑ دیتے ہیں جبکہ روپے نہ دینے کی صورت میں گاڑیاں دو ہفتوں تک کھڑی ہو تی ہے جوکہ ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سراسر ظلم ہیں ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز نے کہا کہ اگر پاک افغان شاہراہ پر ٹرانسپورٹرز کو بے جا تنگ کرنے کا سلسلہ بند نہ کیا گیا اور بے نمبری پر ناجائز رقم کی وصولی بند نہ کی گئی تو ٹرانسپورٹرز نہ شدید احتجاجی کرنے پر مجبور ہو جائینگے جو مطالبات تسلیم ہونے تک جاری رہیگا ٹرانسپورٹرز نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اقبال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا بعد میں لنڈی کوتل کے ایڈیشنل ایس ایچ او سعید آفریدی. ایڈیشنل ایس ایچ او عارف آفریدی نے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کامیاب مزاکرات کرکے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا. اس موقع پر ایڈیشنل ایس ایچ او سعید آفریدی نے کہا کہ کسی اہلکار کو پاک افغان شاہراہ پر ٹرانسپورٹرز کو بے جا تنگ کرنے کی اجازت نہیں دینگے خلاف ورزی کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کرنا اور سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے تاکہ ٹرانسپورٹروں کے مشکلات میں کمی آجائے