صوابی‘ سماج دشمن متاثر کیخلاف آپریشن‘ درجنوں گرفتار‘ اسلحہ و کارتوس برآمد

صوابی‘ سماج دشمن متاثر کیخلاف آپریشن‘ درجنوں گرفتار‘ اسلحہ و کارتوس برآمد

  

صوابی(بیورورپورٹ)ضلع صوابی کی پولیس نے دس روزہ آپریشن کے دوران درجنوں مجرمان اشتہاری کو گرفتار کرنے کے علاوہ اسلحہ اور کارتوس بر آمد کرلی۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی نگرانی میں ڈی ایس پیز صوابی نور الا مین خان، رزڑ پشم گل خان، ٹوپی افتخار علی خان کی قیادت میں پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف دس یوم سے جاری آپریشن کے دوران مجموعی طور پر 183مجرمان اشتہاری کو گرفتار کر نے کے علاوہ آٹھ عدد کلاشنکوف، 29عدد بندوق، 172عدد پستول، 2عدد کالا کوف، 11عدد رائفل اور 2298عدد کارتوس بھی بر آمد کر لی۔گرفتار ہونے والوں میں قتل، اقدام قتل، اغوا کار، رہزن اور ڈکیت اور دیگر جرائم میں پولیس کو مطلوب مجرمان اشتہاری بھی شامل ہیں۔اس مہم میں تھانہ کالو خان کے ایس ایچ او منصف خان نے پہلے، تھانہ صوابی کے ایس ایچ او فاروق خان نے دوسری اور تھانہ چھوٹا لاہور کے ایس ایچ او شفیق احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -