جنگ  ستمبر میں شاہینوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، پاک فضائیہ کو مزید مضبوط بنائینگے: شہباز شریف 

      جنگ  ستمبر میں شاہینوں نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، پاک فضائیہ کو مزید ...

  

 لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کا یوم فضائیہ پر پاکستان کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ستمبر میں پاک فضائیہ نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا،مکار دشمن پر ہماری فضائیہ قہر خداوندی بن کر ناز ل ہوئی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایم ایم عالم نے بھارتی فضائیہ کے پانچ لڑاکا طیارے گرا کر دنیا میں نیا ریکارڈ قائم کیا،فضائیہ کی عالمی تاریخ میں ایم ایم عالم نے جوبہادری دکھائی وہ آج بھی منفرد مثال بن کر قائم ہے،ستائیس فروری کو بالاکوٹ پر حملے کے جواب میں ہما رے شاہینوں نے عقابی روح کا مظاہرہ کیا، انکامزید کہنا تھاسابق وزیراعظم نوازشریف نے فضائیہ کو طاقتور بنایا، جے ایف 17تھنڈ ر طیا ر ہ اس امر کا واضح ثبوت ہے،وقت کیساتھ ہماری فضائیہ کی صلاحیت، استعداد اور قابلیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،دفاع وطن کیلئے انشا اللہ فضائیہ کو اور بھی مضبوط بنائیں گے۔ شہداء کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ 

شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -