صوابی، خزانہ کی تلاش، بزرگوں کے قبروں کی کھدائی، نعشوں کی بے حرمتی 

صوابی، خزانہ کی تلاش، بزرگوں کے قبروں کی کھدائی، نعشوں کی بے حرمتی 

  

صوابی(محمد شعیب سے)شہید کارگل کرنل شیر خان (نشان حیدر) کے مزار کے عقب میں واقع نواں کلی کے تاریخی مقبرہ میں نامعلوم لوگوں نے خزانے کی تلاش میں بزرگوں کے قبروں کی کھدائی کر کے بے حرمتی کر دی۔ بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد نے گذشتہ شب ایک بزرگ شخص نادان بابا کے قبر کو کھولا اس سے قبل بھی نامعلوم افراد نے اس تاریخی مقبرے میں دو بزرگوں کے قبروں کو کھول دیا تھا۔ قیام پاکستان سے سینکڑوں سال قبل مختلف علاقوں میں بزرگوں کے تاریخی مقبرے موجود ہیں اس دور کے ہندواور بد ھ مت کے پیروکار اپنے قیمتی خزانے، مجسمے اور دیگر نوادرات ان بزرگوں کے قبروں میں محفوظ کرنے کے لئے رکھے تھے ان کے چلے جانے کے بعد تاریخی مقبروں میں یہ نوادرات اب بھی موجود پائے جا تے ہیں اسلئے نامعلوم افراد وقتاً فوقتاً ان نوادرات کی تلاش کے لئے قبروں کو کھودتے ہیں۔ نواں کلی کے قبرے میں کھودنے والے نادان بابا کی قبر کو دیکھنے کے لئے علاقے کے لوگ کثیر تعداد میں آئے جب کہ سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی وائرل ہو چکی ہے۔ ا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -