کوہاٹ‘ ڈرگ انسپکٹر کا  میڈیکل سٹورز کا معائنہ

  کوہاٹ‘ ڈرگ انسپکٹر کا  میڈیکل سٹورز کا معائنہ

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) ڈرگ کنٹرول ٹیم کوہاٹ نے پیر کے روز بلی ٹنگ بازار میں ڈرگ ایکٹ 1976 کی تعمیل میں مختلف میڈیکل سٹورز کا معائنہ کیا اور سٹاک و ریکارڈ چیک کیا۔اس دوران ایک میڈیکل سٹور سے بغیر لائسنس نارکوٹکس ڈرگز فروخت کرنے کے جرم میں تمام نارکوٹکس ڈرگز قبضہ میں لے کر فارم چھ پر درج کرکے مالک دکان کو شو کاز نوٹس جاری کیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کیا۔اسی طرح ایک اور دکان سے قیمتوں میں رد و بدل کرنے پر ادویات کا ذخیرہ فارم چھ پر درج کرکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔علاوہ ازیں متعدد میڈیکل سٹورز سے مشکوک ادویات کے نمونے حاصل کر کے فارم پانچ پر درج کرکے ضبط کئے گئے اور ڈرگ ٹسٹنگ لیب پشاور کو ٹسٹ اور رپورٹ کے لئے بھیجے گئے۔تفصیلی رپورٹ آنے کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -