بلاول کی میرپورخاص آمد، انتظامیہ  کو امدادی سرگرمیاں یاد آگئیں 

    بلاول کی میرپورخاص آمد، انتظامیہ  کو امدادی سرگرمیاں یاد آگئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 میرپور خاص (مانیٹرنگ ڈیسک)میر پور خاص میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی آمد کے پیش نظر انتظامیہ نے پھرتی دکھاتے ہوئے ائیرپورٹ کے قریب سیلاب متاثرین کا ریلیف کیمپ قائم کردیا رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے میرپورخاص میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے پیش نظر انتظامیہ کو بھی امدادی سرگرمیاں یاد آگئیں انتظامیہ کی  جانب سے ائیرپورٹ کے قریب مرکزی سڑک کے کنارے سیلاب متاثرین کا ریلیف کیمپ قائم کردیاگیا ہے اس حوالے سے سیلاب متاثرین نے نجی ٹی وی کو بتایاکہ یہ ریلیف کیمپ آج ہی قائم کیا گیا ہے دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپ گذشتہ روز قائم کیا گیا تھا۔
ریلیف کیمپ

مزید :

صفحہ اول -