خیبر میڈیکل یونیورسٹی‘ میڈیکل  اور ڈینٹل ٹیسٹ 18 اکتوبر کو ہو گا

  خیبر میڈیکل یونیورسٹی‘ میڈیکل  اور ڈینٹل ٹیسٹ 18 اکتوبر کو ہو گا

  

پشاور (پ ر) خیبر میڈیکل یونیو رسٹی (کے ایم یو)پشاور نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل(پی ایم ڈی سی) اسلام آباد اور صوبائی حکومت کی منظوری سے میڈیکل اور ڈینٹل اینٹری ٹیسٹ کے تاریخ میں ردوبدل کرتے ہوئے یہ ٹیسٹ  20ستمبر کی بجائے اتوار 18اکتوبر2020کولینے کا فیصلہ کیاہے۔یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے تمام امتحانات اور ٹیسٹ کووڈ19کے طے شدہ SOPsکے تحت ان ڈور ہالوں کی بجائے کھلے مقامات پر لینے کے احکامات کی روشنی میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواسے منظوری کے بعد کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ کورونا کے خدشات کے پیش نظر طے شدہ SOPsکے مطابق تمام امتحانات اور ٹیسٹ بند ہالوں کی بجائے ہوادار برآمدوں اورمختلف تعلیمی اداروں کے ہالوں میں لینے کی پابندی عائدکی گئی ہے۔یاد رہے کہ میڈیکل اینٹری ٹیسٹ جس میں 50ہزار سے ذائد طلباء وطالبات کی شرکت متوقع ہے اور جن سے صوبے کے پندرہ شہروں کے 70 سے ذائد سنٹرز پر ایک بیک وقت میڈیکل انٹری ٹیسٹ لیاجائے گاکے لیئے طے شدہ SOPsکے مطابق جملہ انتظامات کے ایم یو سمیت تمام متعلقہ اداروں کے لیئے ایک بڑا چیلنج ہے لہٰذا کسی بھی ایک سنٹر میں خراب موسم کی وجہ سے انٹری ٹیسٹ کے منسوخ ہونے کے خدشات کے پیش نظراب یہ ٹیسٹ 20ستمبر کی بجائے 18اکتوبر کومختلف سرکاری تعلیمی اداروں کے کھلے ہواداربرآمدوں اور ہالوں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اینٹری ٹیسٹ کے انعقاد کے لئے طے شدہ SOPsکے تحت طلباء وطالبات،امتحانی اور سیکیورٹی عملے کے لیئے ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ، 6 فٹ کا جسمانی فاصلہ اور یہ ٹیسٹ کھلی اور ہوادار مقامات پر منعقد کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔دریں اثناء کے ایم یو ڈائریکٹریٹ آف ایڈمشن کی جانب سے جاری کردہ اطلاعات کے مطا بق ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا آغاز 24 اگست سے شیڈول کے مطابق ہوچکا ہے جب کہ رجسٹریشن کاعمل ٹیسٹ کی تاریخ میں توسیع کے بعد اب 21ستمبر تک جاری رہے گا۔واضح رہے کہ رجسٹریشن کے لئے مبلغ 3000/-روپے کے عو ض سکر یچ کا رڈز ایم سی بی بینک کی 31مختلف شا خوں سے دستیا ب ہیں جب کہ ٹیسٹ میں شرکت کے خواہشمند امیدواران آن لا ئن رجسٹریشن کے لئے کے ایم یو کی آفیشل ویب سا ئٹ http://kmuadmissions.pk پر لاگ ان ہوکر رجسٹریشن کرسکتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -