تعلیمی ادارے بتدریج کھولنے کی منطق سمجھ سے باہر ہے‘ تکریم کاکا خیل
پشاور(نیوزرپورٹر)پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک PENکے صوبائی جنرل سیکرٹری سید انس تکریم کاکاخیل نے ایک بیان میں کہاہے کہ تعلیمی ادارے بتدریج کھولنے کی منطق سمجھ سے باہر ہے سماجی فاصلہ رکھا جائیگا تو آدھی کلاس ایک دن آدھی کلاس دوسرے دن بلائی جاسکتی ہے وہ بھی جہاں پر جگہ چھوٹی اور تعداد زیادہ ہو باقی احتیاطی تدابیر بھی ٹھیک ہیں لیکن بتدریج کھولنے سے مراد اگر پرائمری کو روک کے ہائی کھولنا یا سکول کو چھوڑ کے کالج یونیورسٹی کھولنا ہے تو یہ غلط بھی ہے اور ہمیں نامنظور بھی ہے مزید اگر مگر پورے تعلیمی نظام کو بربادکر دیگا حکومت کے فیصلے دلیل پرہونے چاہئے تعلیمی ادارے بتدریج کھولنے کی کوئی دلیل نہیں کوویڈ کا خطرہ کم،وائرس اپنی ساخت میں تبدیل اور دنیا ساری تعلیمی سلسلہ بحال کر نے جارہی ہے مزید تاخیر برداشت نہیں تمام تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو کھلنے چاہئے ورنہ شدید احتجاج ہوگا۔