سندھ میں بارشوں نے بڑے پیمانے پرناقابل تلاقی نقصان پہنچا یا، مراد علی شاہ 

سندھ میں بارشوں نے بڑے پیمانے پرناقابل تلاقی نقصان پہنچا یا، مراد علی شاہ 

  

کراچی(آئی این پی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت حالیہ بارشوں اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے 5 لاکھ اور زخمیوں کیلئے 2لاکھ روپے فی کس امداد دے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور خط لکھا ہے جس میں انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت حالیہ بارشوں اور سیلاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دے، جب کہ زخمیوں کو دو لاکھ روپے فی کس دئیے جائیں۔وزیراعلی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا گیا ہے کہ سندھ میں مون سون بارشوں نے بڑے پیمانے پر ناقابل تلاقی نقصان پہنچایا، بارشوں سے25 لاکھ افراد براہ راست بری طرح متاثر ہوچکے جب کہ50 ہزار خاندان مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہیں، وزیراعظم نے کراچی کا دورہ کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ کے دورہ کراچی نے مجھے خط لکھنے کا حوصلہ دیا۔عالمی ماہرین نے سندھ میں دریاں اور آبپاشی نظام کی بحالی کے لئے جامع پلان دیا ہے، تاہم صوبائی حکومت تنہا آبپاشی نظام کی بحالی کا کام نہیں کرسکتی، وفاقی حکومت سندھ میں دریاوں نہروں کینظام کی بہتری کے لئے 43ارب روپے فراہم کرے۔

مراد علی شاہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -