فرانسیسی جریدہ میں دوبارہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت، اسد قیصر 

فرانسیسی جریدہ میں دوبارہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت، اسد قیصر 

  

 اسلام آباد (این این آئی)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا  اسد قیصر نے کہاکہ فرانسیسی جریدہ میں دوبارہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت انتہائی قابل مذمت ہے انہوں نے کہاکہ مسلم امہ اجتماعی سطح پر اس معاملہ کو اقوام متحدہ اور فرانسیسی حکومت سے اٹھائے اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی پارلیمان کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملہ کو عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا اسد قیصر نے کہاکہ او آئی سی کو مغربی دنیا میں اسلامو فوبیا کے تدارک کے لیے کردار ادا کرنا ہو گا  پاکستان میں اقلیتوں کو اپنی مذہبی عبادات کی ادائیگی اور اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی ہے اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے وزارت مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اپنے کردار کو مذید موثر بنائے اسپیکرقومی اسمبلی نے کہاکہ محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں وزارت مذہبی امور کا کردار قابل ستائش ہے، کرونا وائرس کی وبا کے دوران مختلف مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ نے اس وبا سے بچاو کے لیے عوام میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا  پارلیمنٹ عوامی امنگوں کا مظہر ہے اور عوامی فلاح کے لیے قانون سازی اس کی اولین ترجیح ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ملک کو درپیش خارجی چیلنجز کے سدباب کے لیے ملکی سیاسی قیادت کا متحد ہونا صروری ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہاکہ وزارتِ مذہبی امور بین المذہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی  انہوں نے کہاکہ گستاخانہ مواد کی اشاعت مذاہبِ کے درمیان مذہبی منافرت پھلانے کا اسباب بنے گی اسلام تمام مذہب کے ماننے والوں کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے، پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں  کے حقوق کو مکمل تحفظ حاصل ہے۔نواز الحق قادری نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے بھی کوئی حدود قیود ہوتے ہیں،گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے پوری دنیا میں بسنے والوں مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں۔

ملاقات 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -