عمران گورایہ مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر 

  عمران گورایہ مسلم لیگ ن پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر 

  

لاہور(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء  اللہ نے لیگی رہنما عمران گورایہ کو پنجاب کا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، عمران گورایہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سیکرٹری اطلاعات تھے، ان کی پارٹی کے لئے بہتر خدمات کی وجہ سے پنجاب میں انہیں سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے، پنجاب کا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر کرنے پر عمران گورایہ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہاز کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے اپنی ٹیم میں مزید عزت سے نوازا، انہوں نے اس موقع پر پنجاب کے صدر رانا ثناء  اللہ اور جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری کا بھی شکریہ ادا کیا۔

عمران گورایہ

مزید :

صفحہ اول -