سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس 272.75پوائنٹس بڑھ گیا 

  سٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100انڈیکس 272.75پوائنٹس بڑھ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس272.75پوائنٹس کے اضافے سے42295.75پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیاجب کہ62.90فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 55ارب 48لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت1.21فیصد کم رہا۔گزشتہ روزکاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز خریداری میں دلچسپی کے باعث تیزی رہی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 42400پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں مزکورہ سطح برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر مندی غالب آگئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس272.75پوائنٹس کے اضافے سے 42295.75پوائنٹس کی سطح پربند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 80.09پوائنٹس کے اضافے سے17998.72پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 213.92پوائنٹس کے اضافے سے29962.82پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز434کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں 273کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 134میں کمی اور27میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت بڑھ کر79کھرب 9ارب89کروڑ1لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے یونی لیور فوڈز500روپے کے اضافے سے13000روپے اورنیسلے پاکستان189روپے کے اضافے6499روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر فائبر63.15روپے اورسیپ ہائر ٹیکس40.98روپے کی کمی سے باالترتیب 778.85روپے اور800.02 روپے ہوگئی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت600روپے کی کمی سے ایک لاکھ15ہزارروپے کی سطح پر آگئی۔آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت6ڈالرکی کمی سے1927ڈالرہوگئی جس کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت600روپے کی کمی سے گھٹ کر 1لاکھ 15ہزارروپے ور دس گرام سونے کی قیمت514روپے کی کمی سے98594روپے روپے ہوگئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت10روپے کے اضافے سے 1360روپے ہوگئی۔ انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر کم ہوکر166روپے ہوگئی جب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت فروخت 10پیسے کم ہوگئی اور قیمت خرید مستحکم رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 8پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید165.88روپے سے گھٹ کر165.80روپے اور قیمت فروخت166.18روپے سے گھٹ کر166روپے ہوگئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166روپے مستحکم رہی لیکن قیمت فروخت166.40روپے سے گھٹ کر166.30روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید194.50روپے سے بڑھ کر195روپے اور قیمت فروخت196.50روپے سے بڑھ کر197روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219روپے سے گھٹ کر218روپے اور قیمت فروخت221روپے سے گھٹ کر220روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ