کراچی کی ترقی کیلئے سندھ حکومت سے مل کر کام کرنے پر غور کرہے ہیں، اسد عمر
اسلام آباد (این این آئی)وزارت منصوبہ بندی ترقی اسد عمر نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے وزیر اعظم کے اعلان کردہ کراچی تبدیلی منصوبے کے تحت مندرجہ ذیل منصوبوں کا وعدہ کیا ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہاکہ کراچی گریٹر واٹر سپلائی منصوبے کے لیے 46 ارب روپے کراچی سرکلر ریلوے (کے سی آر) منصوبے کے لیے 300 ارب روپے گرین لائن بی آر ٹی منصوبے کے لیے 5 ارب روپے ریلوے فریٹ کوریڈور منصوبے کے لیے 131 ارب روپے اور دو دریاوں / نالوں کی بحالی جیسے منصوبوں کے لیے 254 ارب روپے شامل ہیں ان منصوبوں کی کل لاگت کا تخمینہ 736 ارب روپے ہے اسد عمر نے کہاکہ حکومت سپریم کورٹ آف پاکستان سے درخواست کرے گی کہ وہ بحریہ ٹاؤن رزیلینٹ فنڈ کے ایک حصے (125 ارب) کے استعمال کی اجازت دے اور وفاقی حکومت کے بقیہ 611 ارب روپے کا نتظام کریگی انہوں نے کہاکہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کو حتمی شکل دینے کے لئے منعقدہ اجلاسوں کے دوران، صوبائی حکومت نے کے سی آر منصوبے کی ذمہ داری لینے کی خواہش کا اظہار کیاتاہم آئینی طور پرریلوے وفاق کی ذمہ داری ہے۔اسد عمر نے کہاکہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی وفاقی حکموت کو منصوبوں پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس منصوبے کو شروع کرے کے سی آر منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 300 ارب روپے ہے جس کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ہو گی اسد عمر نے کہاکہ وفاقی حکومت کراچی کی ترقی کے لئے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے پر غور کر رہی ہے اسد عمر نے کہاکہ اصل مقصد سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں بلکہ کراچی کے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنا ہے اس وجاحت کا مقصد اس سلسلے میں پیدا ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنا ہے۔
اسد عمر