چیئرمین پیپلز پارٹی کا دعویٰ درست،وفاق نے 137ارب ابھی تک ادا نہیں کئے

 چیئرمین پیپلز پارٹی کا دعویٰ درست،وفاق نے 137ارب ابھی تک ادا نہیں کئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری منظور احمد نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حقائق پر مبنی بات کی ہے،وفاق نے این ایف سی کے مطابق صوبہ سندھ کے ابھی تک بھی 137ارب روپے ادا نہیں کئے جس کی وجہ سے وزیراعلی مراد علی شاہ کو یقینی طور پر صوبائی نظام حکومت چلانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا اب بھی وزیر اعظم عمران خان نے وفاق کی طرف سے جو سندھ حکومت کیلئے اعلان کیا ہے اس میں زیادہ تر حصہ تو سندھ حکومت نے اپنے وسائل سے ہی لگانا ہے، حالانکہ وفاق کا یہ فرض بنتا ہے وہ مصیبت کے وقت صوبوں کی مدد کرے لیکن یہاں تو وفاق مدد کی بجائے بیان بازی کرتا ہے جو مناسب بات نہیں۔
چودھری منظور

مزید :

صفحہ اول -