قتل میں ملوث 4  اشتہاری ملزمان گرفتار

   قتل میں ملوث 4  اشتہاری ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے قتل میں ملوث چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے تھانہ پشتخرہ کی حدود میں دو ماہ قبل راستے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کیا تھا،جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ حسن جھانگیر کو اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ پشتخرہ کی حدود میں دو ماہ قبل ہونے والے قتل میں ملوث اشتہاری ملزمان موجودہیں،جس پر ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ حسن خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان عطاء اللہ،اصغر، جھانگیر پسران اول خان اورعامر ولد عطاء اللہ کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضے سے اسلحہ تین عدد پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے، گرفتار ملزمان نے دو ماہ قبل راستے کے تنازعے پر فائرنگ کرکے شہری کو قتل کیا تھا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے،ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے