وفاق بلاول کی بات کانوٹس لیکرسندھ  کو اس کی رقم جاری کرے یہی بہتر حل 

وفاق بلاول کی بات کانوٹس لیکرسندھ  کو اس کی رقم جاری کرے یہی بہتر حل 

  

اے این پی کے مرکزی رہنما میاں افتخار حسین نے ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو زرداری سندھ میں حکومت کرنیوالی پارٹی کے سر براہ ہیں وفاق انکی با ت کا نہ صرف فوری نوٹس لیکر سندھ کی رقم جاری کرے بلکہ ایسا عملی کام کرے کہ آئندہ انہیں اپنے صوبے کا حق لینے کیلئے کوئی بیان دینے کی ضرروت ہی پیش نہ آئے۔ اگر پی ٹی آئی صو بو ں کو ساتھ لیکر چلنے والی پالیسی شروع کردے تو صرف سندھ نہیں بلکہ باقی صوبوں کے بھی حالات بہتر ہو سکتے ہیں، ہمارا بھی مطالبہ ہے سندھ کواس کے این ایف سی کا پورا حصہ فی الفور ادا کیا جائے۔

میاں افتخار

مزید :

صفحہ اول -