این ایف سی ایوارڈ کے مطابق صوبوں کو بروقت ادائیگی کرنا وفاق کی ذمہ داری

         این ایف سی ایوارڈ کے مطابق صوبوں کو بروقت ادائیگی کرنا وفاق کی ذمہ ...

  

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما فرید پراچہ نے کہا ہے کہ یہ وفاق کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنی سب اکائیوں کو ساتھ لیکر چلے اور صوبوں کا این ایف سی کے مطابق جو حصہ بنتا ہے وہ انکو بروقت ادا کرے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا جہاں تک کراچی کی تباہی کا تعلق ہے تو اس میں وہاں کی انتظامیہ ناکام ہوئی اگر بروقت انتظامات کر لئے جاتے تو شہرقائد کو تباہی سے بچایا جا سکتا تھا،تاہم اب بھی وقت ہے ایک دوسرے پر تنقیدی نشتر برسانے کی بجائے اہل کراچی کو مسائل سے نکالنے کیلئے سنجیدہ کو  ششیں کی جائیں۔ بارش کو زحمت بننے سے روکنے کے اقدامات کئے جائیں۔

فرید پراچہ

مزید :

صفحہ اول -