اسد عمر دعویٰ مستردکر چکے،کراچی تباہ کرنیوالے اپنی ناکامیاں چھپا نا چاہتے ہیں 

  اسد عمر دعویٰ مستردکر چکے،کراچی تباہ کرنیوالے اپنی ناکامیاں چھپا نا چاہتے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حکمران جماعت ٓپاکستان تحریک انصاف کے مر کزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے اس دعوے کی اتوار کو ہی کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے نفی کردی تھی اور واضح کردیا تھا وفاق سب صوبوں کو نہ صرف ساتھ لیکر چل رہا ہے بلکہ وزیر اعظم عمران خان نے تو کراچی کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی پیکج کااعلان کیا ہے جواس بات کا ثبوت ہے کہ وفاق اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے ادا کررہا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کراچی کا بیڑہ غرق کرنیوالی پیپلز پارٹی اور اس کے سر براہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈال کر بری الذمہ ہونا چاہتے ہیں،وہ الزامات کی سیاست کی بجائے پی ٹی آئی کی عوامی سیاست کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلیں۔
حلیم عادل

مزید :

صفحہ اول -