وفاق نہ صرف سنجیدہ نوٹس لے بلکہ این ایف سی کی رقم بھی ادا کرے 

وفاق نہ صرف سنجیدہ نوٹس لے بلکہ این ایف سی کی رقم بھی ادا کرے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ہم نے مشاورت سے این ایف سی کا ایشو حل کیا تھا اور اس میں سب صوبوں کے وزرائے خزانہ سے ان کی رائے لی گئی تھی،بلاول بھٹو سندھ میں حکومت کرنیوالی پارٹی کے سر براہ ہیں وہ اگر یہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے صوبے کی حکومت کو وفاق کی طرف سے ان کا پورا حصہ نہیں ملا تو اس پر وفاق کو نہ صرف ایک سنجیدہ نوٹس لینا چاہئے بلکہ ان کو این ایف سی کی رقم بھی ادا کرنی چاہئے۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا وفاق کا کام ہوتا ہے کہ وہ سب صوبوں کو ساتھ لیکر چلے،وفاق کا کردارایک بڑے بھائی والا ہونا چاہئے،اگر وفاق اپنے کسی ایک صوبے کو بروقت ادائیگیاں نہیں کرے گا تو پھر اس سے اس صوبے کو اپنا نظا م حکومت چلانے میں پرابلم پیش آئے گی۔
خرم دستگیر

مزید :

صفحہ اول -