ایمل ولی خان کی سعودی سفیر نواف بن سید الملکی سے ملاقات

  ایمل ولی خان کی سعودی سفیر نواف بن سید الملکی سے ملاقات

  

پشاور(پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پیر کے روز اسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سیدالملکی سے ملاقات کی اور سعودی ولی عہد و نائب وزیراعظم محمد بن سلمان کے نام خصوصی خط بھی انکے حوالہ کیا۔ ملاقات میں  سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں اور بالخصوص پشتونوں کو درپیش مشکلات پر گفتگو ہوئی۔محمد بن سلمان کے نام خط میں بھی تمام مسائل کا ذکر تفصیل سے کیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ویزا مدت ختم ہونے کے بعد وہاں پر مقیم افراد کو مشکلات کا سامنا ہے، کفیل کی اجازت کے بغیر واپس آنیوالے پشتون/پاکستانیوں کی واپسی پر پابندی ہے،اسے ہٹایا جائے۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے میتیں واپس لانے میں بھی مشکلات ہیں، بہت ہی کم رقم کے باعث میتیں واپس نہیں آنے دیے جارہے۔کورونا وبا کے بعد 25ممالک کے باشندوں کو سعودی عرب آنے کی اجازت دی جارہی ہے، پاکستان کو بھی شامل کیا جائے۔ ایمل ولی خان نے کورونا وبا کے دوران وہاں مقیم پشتونوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی سعودی حکومت اور بالخصوص محمد بن سلمان کا شکریہ بھی ادا کیا  اور سعودی عرب کے 88ویں قومی دن (23ستمبر(کے موقع پر انہیں مبارکباد کا پیغام بھی دیا۔ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ اس وقت سعودی عرب میں 25لاکھ کے قریب پاکستانی مزدوری کے غرض سے مقیم ہیں جس میں 60فیصد سے زائدکا تعلق پشتون ہیں اور ان میں سے 90فیصد کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی حکومت اور بالخصوص محمد بن سلمان پشتونوں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -