تعلیم کا فروغ ترجیحات میں سرفہرست ہے‘ ڈاکٹر امجد علی

تعلیم کا فروغ ترجیحات میں سرفہرست ہے‘ ڈاکٹر امجد علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ہاؤسنگ خیبرپختونخوا ڈاکٹر امجد علی اورپارلیمانی سیکرٹری ایم این اے سلیم نے تحصیل بریکوٹ ابوحہ میں پرائمری اسکول کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وزیر ہاوسنگ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ صوبے میں تعلیم کا فروغ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں سکولوں میں انفراسٹرکچر کی بہتری اور معیاری تعلیم ممکن بنانے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹر امجد علی کا کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے، صوبائی حکومت سکولوں میں سہولیات کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہیں، اور زیادہ تر سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ان میں جدید کمپیوٹر لیب، سولر انرجی سسٹم، صاف پانی کے انتظام سمیت دیگر سہولیات ممکن بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی تعلیم دوست پالیسز کا سلسلہ جاری رہیگا۔