گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ملاقات 

     گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ملاقات 

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی نے گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں، اس ضمن میں ترجیحی امور، فنڈز کے شفاف استعمال، تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے افتخار شلوانی کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تعیناتی پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد آپ کو ایڈمنسٹریٹر لگایا گیا ہے،امید کرتے ہیں کہ شہر کے مسائل کے خاتمہ کے لئے آپ اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر قائد کے لئے وزیراعظم کا اعلان کردہ پیکج ایک تاریخی اقدام ہے اس سے کراچی کے مسائل کو دیرپا بنیادوں پر حل کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ بہتر شہری سہولیات کی دستیابی کراچی کے باسیوں کا حق ہے جبکہ ماضی میں عوام نے کراچی کے مسائل حل کرنے کی اس سے زیادہ سنجیدہ کوششیں نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں تمام شہری ادارے، کنٹونمنٹ بورڈز، این ڈی ایم اے سے مل کر شہر کو ٹھیک کریں گے اس ضمن میں بطور ایڈمنسٹریٹر آپ پر بہت بھاری ذمہ داری ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کو معیار کے مطابق جلد از جلد مکمل کرائیں۔ ملاقات میں ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں،اپنے اوپر اعتماد پر وفاقی و صوبائی حکومتوں کا مشکور ہوں اور فرائض کی بجا آوری میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کو استعمال کروں گا۔

مزید :

صفحہ اول -