سکھر،سید ناصر شاہ کی والدہ کو سپرد خاک کردیا گیا
سکھر(بیورو رپورٹ)سندھ کے وزیر اطلاعات سیدناصر حسین شاہ کی والدہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،نماز جنازہ روہڑی کے کربلا میدان میں ادا کی گئی،جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،صوبائی وزراء سید اویس قادر شاہ, سعید غنی,تیمور تالپور،ارکان سندھ اسمبلی فرخ شاہ،شرجیل انعام میمن،امداد پتافی،جی ڈی اے رہنما سردار علی گوہر خان مہر،راجہ خان مہر، رکن قومی اسمبلی سردار محمد بخش خان مہر، سردار سید زاہد حسین شاہ،پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل وقار مہدی کے علاوہ سیاسی سماجی شخصیات, علاقہ معززین, افسران, شہریوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی مرحومہ کی میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقے محب علی شاہ سنگرار لے جایا گیا جہاں پر انہیں سپرد خاک کردیا گیا۔