ایل این جی کیس،شاہد خاقان کا بیٹا بھی احتساب عدالت طلب

ایل این جی کیس،شاہد خاقان کا بیٹا بھی احتساب عدالت طلب

  

 اسلام آباد(آئی این پی) ایل این جی کیس میں عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق  احتساب عدالت اسلا م آباد میں ایل این جی ضمنی ریفرنس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے ایل این جی ضمنی ریفرنس میں نامزد 5 نئے ملزمان کو نوٹس جاری کرکے 22 ستمبر کو طلب کرلیا، عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے بیٹے عبداللہ خاقان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت بائیس ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ 

ایل این جی کیس

مزید :

پشاورصفحہ آخر -