تفیتش کیلئے نیب افسران کی جدید خطوط پر تربیت لازمی قرار، جامع پلان مرتب 

تفیتش کیلئے نیب افسران کی جدید خطوط پر تربیت لازمی قرار، جامع پلان مرتب 

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب تفتیشی ا فسران کی تربیت کو ترجیح دیتا ہے۔ نیب ہیڈ کوارٹرز اور ریجنل بیوروز میں جدید ٹریننگ سیل قائم کر دئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پرْ عزم ہیں، موثر تفتیش کیلئے افسران کی جدید خطوط پر تربیت لازم قرار دیدیا، 2020 میں سالانہ ٹریننگ کا جامع پلان مرتب بھی کر لیا۔نیب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب تفتیشی ا فسران کی تربیت کو ترجیح دیتا ہے۔ اس مقصد کیلئے نیب ہیڈکوارٹرز اور ریجنل بیوروز میں جدید تربیت کا نظام وضع کرتے ہوئے ٹریننگ سیل قائم کر دئیے گئے ہیں۔ادار ے کی جانب سے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کا نیا نظام بھی متعارف کروایا گیاہے۔ نیب کی موجودہ انتظامیہ اب تک کرپشن کے 363 ارب رو پے برآمد کر چکی ہے جبکہ ملکی اور بین الاقوامی ادارے بھی نیب کی کارکردگی کے معترف ہیں۔

نیب افسران تربیت

مزید :

پشاورصفحہ آخر -