لنڈیکوتل کے علاقہ گاگرہ  میں مٹی کا تودہ گر نے سے  خاتون سمیت تین بچے شدید زخمی 

  لنڈیکوتل کے علاقہ گاگرہ  میں مٹی کا تودہ گر نے سے  خاتون سمیت تین بچے شدید ...

  

خیبر (بیورو رپورٹ) لنڈیکوتل کے علاقہ گاگرہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون سمیت تین بچے شدید زخمی ہوگئے جن کو ابتدائی طبعی امداد کے لئے ضلعی ہید کوارٹر ہسپتال پہنچادیا گیا۔ ضلع خیبر کے تحصیل لنڈیکوتل کے علاقہ گاگرہ میں رہائش پذیر افغانی خاتون مٹی  لانے میں مصروف تھی کہ مٹی کا تودہ ان پر آگرا جس کے نتیجے میں مسماۃ ہجرت علی،ابوبکر،مجتبیٰ اور مریم ملبے تلے دب گئے مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت تین افراد کو نکال لیا جبکہ بعد میں ریسکیو ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی پولیس اور مقامی افراد کے ہمراہ امدادی کارروائیاں شروع کر دی اور ایک اور بچے کو بھی مٹی سے سے نکال کر تمام زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کے لئے ضلعی ہیڈ کوارٹر پہنچادیاگیا جن میں تین بچوں کو تشویشناک حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیامتاثرہ خاندان کا تعلق صوبہ ننگر ہار افغانستان سے ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -