ٹیسکو‘ بارشوں کے دوران عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل
پشاور(نیوزرپورٹر)آسکوہیڈ کوارٹر پشاور سے جاری کردہ پریس رلیز میں عوام سے بارشوں کے دوران لازمی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی تا کہ حادثات سے بچا جا سکے۔ ٹیسکو چیف نے کمپنی کے فیلڈ ا ٓفسران سے ہدایات کی کہ وہ حالیہ بارشوں میں بجلی کی ترسیلی نظام کو مستحکم رکھنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اُٹھائیں اور اس ضمن میں درکار T& P کی دستیابی کو بھی یقینی بنائیں۔ انھوں نے عوام کی آگاہی اور انھیں احتیاطی تدابیر بروئے کار لانے کا مہم چلانے کی بھی ہدایت کی تا کہ بارشوں کی وجہ سے بجلی کی شارٹ سرکٹ اور ترسیلی لائنوں سے کرنٹ لگنے کے امکانات کو کم کیا جا سکے اور عوام کے جان و مال کی حفاظت ہو۔آیسکو چیف محمد اکرم مرزا نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسکو کہ احتیاطی تدابیرکو اپنا کر صارفین اپنی اہل و عیال اور جانوروں کی زندگیاں محفوظ رکھ سکتے ہیں۔بارش کے موسم میں بجلی کی تاروں اور کھمبوں کو چھونے سے گریز کی جائے۔کپڑوں کو سکھانے کے لیے دھاتی تار کا استعمال ہر گز نہ کی جائے۔ واشنگ مشین،ریفریجریٹر، استری اور دیگر برقی آلات کے لیے تین پنوں والا شُو استعمال کریں۔بجلی کی وائرنگ میں اگر کسی بھی قسم کا نقص ہو تو اس کو فوراً درست کی جائے۔کپڑے استری کرتے وقت پیروں کے نیچے خشک کپڑا، کمبل یا قالین کا ٹکڑا رکھیں اور ربڑ سول والی چپل کا استعمال کی جائے۔بجلی کے کھمبوں، ان کو سہارا دینے والی تاروں کے ساتھ اور ہائی ٹینشن تاروں کے نیچے قربانی کے جانوروں کو ہر گز نہ باندھا جائے کیونکہ اس سے حادثہ رونما ہو سکتا ہے۔