بھارت ہاپئر سونک ٹیکنالوجی کا حامل دنیا کا چوتھا ملک بن گیا 

بھارت ہاپئر سونک ٹیکنالوجی کا حامل دنیا کا چوتھا ملک بن گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(آن لائن)بھارت ہائپر سونک ٹیکنالوجی حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا انڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی طرف سے ہائپر سونک ٹیکنالوجی کا تجربہ اگنی میزائل بوسٹر کو استعمال کرتے ہوئے پیر کی صبح 11بجکر3منٹ پر اے پی جے عبدالکلام ٹیسٹنگ رینج میں کیا گیا جس کے بعد امریکہ، چین اور روس کے بعدبھارت دنیا کا چوتھا ملک بن گیا جس نے ہائپر سونک ٹیکنالوجی ناصرف حاصل کی بلکہ اس کا کامیاب تجربہ بھی کیا ہائپرسونک ٹیکنالوجی ڈیمنسٹریشن وہیکل کو بھارت کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٓرگنائزیشن نے تیار کیا جس کے تجربے کا دورانیہ 5 منٹ پر محیط تھا اس کامیاب تجربے کے بعد ڈی آر ڈی او کواگلے پانچ سال میں ہائپر سونک میزائل بنانے کی صلاحیت بھی حاصل ہوگئی ہے کروزمیزائل کی طاقت کا حامل ایچ ایس ٹی ڈی وی سکریم جیٹ انجن پر چلتا ہے جوکہ ریم جیٹ انجن کے مقابلے میں رفتار کو ماچ 6 تک لے کر جانے کا حامل ہے تجربے کی قیادت ڈی آرڈی اوکے چیف ستیش ریڈی اور ان کی ہائپرسونک میزائل ٹیم نے کی جس کے فوری بعد بتایا گیا ہے ایچ ایس ٹی ڈی وی نے ہرلحاظ سے بہترین پرفارم کیا  رپورٹ کے مطابق تجربے کے بعد بھارتی وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے ڈی آر ڈی او کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی اورسکریم جیٹ انجن بنانیپر ان کی صلاحیتیوں کی تعریف بھی کی،  ڈی آر ڈی او کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایچ ایس ٹی ڈی وی کے کامیاب تجربے کے ساتھ ہی بھارت نے انتہائی پیچیدہ ٹیکنالوجی کے حصول کی صلاحیت ہونے کا عملی مظاہرہ کردیا جس سے وزارت دفاع کے ساتھ مل کر کی مدد سے آنے والی نسل کیلئے ہائپرسونک وہیکلزبلاک بنانے میں مدد ملے گی۔  
ہائپر سونگ ٹیکنالوجی