اسلامیہ یونیورسٹی‘ پریس کلب بہاولپور کے زیر اہتمام 3 روزہ تربیتی ورکشاپ 

اسلامیہ یونیورسٹی‘ پریس کلب بہاولپور کے زیر اہتمام 3 روزہ تربیتی ورکشاپ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاول پور(بیورورپورٹ)میڈیانمائندگان و تعلقات عامہ سے وابستہ افراد کی استعداد کار میں اضافہ کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا اقدام قابل ستائش ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور پریس کلب بہاول پور کے زیر اہتمام مقامی صحافیوں، تعلقات عامہ کے افسران و دیگرکو صحافت کے جدید رحجانات سے آگاہ کرنے کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ایک خوش آئند عمل ہے جو میڈیا جیسی وسیع اور ہمہ جہت فیلڈ میں مثبت تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہو(بقیہ نمبر42صفحہ 7پر)
 گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر بہاول پور میوزیم و بہاولپور آرٹس کونسل محمد زبیر ربانی نے اپنے ایک تہنیتی پیغام میں کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب اور صدر پریس کلب بہاولپور نصیر احمد ناصر کو تربیتی ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تربیتی ورکشاپس کا اہتمام وقت کا اہم تقاضاہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی معاشرے کی بقاء اور تعمیر و ترقی ذرائع ابلاغ کی صحیح سمت میں رہنمائی و ترقی سے مربوط ہے اور بلا شبہ اسلامیہ یونیورسٹی و بہاولپور پریس کلب نے اس ورکشاپ کے انعقاد سے جو بنیاد رکھی ہے اس کے مثبت اثرات اور دور رس نتائج مرتب ہوں گے۔ محمد زبیر ربانی نے کہا کہ جامعہ تدریسی عمل کے ساتھ ساتھ اس خطہ کی سماجی و معاشرتی ترقی میں بھی اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سہ روزہ تربیتی ورکشاپ میں بہاولپور میوزیم کی آفیسر تعلقات عامہ نادیہ نورین اور بہاولپور آرٹس کونسل کی جانب سے کمیونیکیشن و مارکیٹنگ آفیسر مہ جبین طاہر نے شرکت کی اور ورکشاپ کے اختتام پر اپنے سرٹیفکیٹس وصول کیں۔
ورکشاپ