قوم متحد‘ شہدا کا خون رائیگاں   نہیں جائیگا‘ سید ذیشان اختر

        قوم متحد‘ شہدا کا خون رائیگاں   نہیں جائیگا‘ سید ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاہے کہ 1973 ء کا دستور متفقہ قومی دستاویز ہے اسے بازیچہ ئ اطفال نہ بنایا جائے۔ہر حکومت اپنی مرضی اور منشا کے مطابق (بقیہ نمبر33صفحہ 6پر)
دستور کو مشق ستم بناتی ہے اور دستوری ترامیم کیلئے پاپڑ بیلے جاتے ہیں۔دستوری ترمیم پر وقتی، جذباتی اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جاتاہے۔ صدارتی نظام بے وقت کی راگنی ہے۔ قوم بار بار مارشل لا ئی صدارتی نظام دیکھ چکی ہے۔ اختیارات کا مرکز کے پاس یا ایک شخص میں ارتکاز مسئلہ کا حل نہیں۔ آئینی، جمہوری، پارلیمانی نظام کے لیے آئین کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔ عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے شفاف، غیر جانبدارانہ، آزادانہ انتخابات کو یقینی بنایا جائے۔پاکستان آج بھی دشمنوں کے خطرات میں گھرا ہواہے۔ ریاست جموں و کشمیر کے مظلوم عوام بھارت کے غاصبانہ قبضہ اور طویل لاک ڈاؤن کا شکار ہیں۔ بھارتی جارحیت کا مسلسل خطرہ ہے۔ پوری قوم چپہ چپہ کی حفاظت کیلئے تیار ہے۔ شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائیگا تمام اختلافات ہیچ، مملکت خداد اد کی حفاظت فرض ہے۔
ذیشان اختر