اہل سنت و الجماعت اتحاد فورم کے زیر اہتمام آج بعد نماز مغرب شجاع آباد میں سیمینار
ملتان (سٹی رپورٹر) اہل سنت والجماعت(دیوبندی، بریلوی، اہل حدیث) اتحاد فورم کے زیر اہتمام،تمام مکاتب فکر کا نمائندہ اجتماع”ختم نبوت و حرمت صحابہ و اہلبیت سیمینار“ کے عنوان سے آج بعد نماز مغرب، مرحبا (بقیہ نمبر34صفحہ 6پر)
مارکی شجاع آباد میں منعقد ہوگا۔ اس سیمینار میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ، قاری محمد حنیف جالندھری، سرپرست اہلسنت اتحاد فورم، بریلوی مکتب فکرکے علامہ فاروق احمد خان سعیدیؔ، کنوینئر اہلسنت اتحاد فورم، اہلحدیث مکتب فکر کے علامہ سید خالد محمود ندیم شاہ، نائب کنوینئر اہل سنت اتحاد فورم اور شیخ الحدیث مولانا زبیر احمد صدیقیؔ رابطہ سیکرٹری اہل سنت اتحاد فورم خطاب کریں گے۔ مولانا زبیر احمد صدیقیؔ کے مطابق یہ سیمینار اہل سنت اتحاد اور بین المسالک ہم آہنگی اور ملک کے امن و استحکام کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا۔ سیمینار کے رابطہ کار مولانا مفتی محمد طیب معاویہ کے مطابق پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ کمیٹیاں تشکیل پاچکی ہیں،جبکہ ضلع بھر سے تینوں مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہر شعبہ کے لوگ شریک ہوں گے۔
سیمینار