رحیم یار خان: 3 افراد میں   کرونا وائرس کی تصدیق

   رحیم یار خان: 3 افراد میں   کرونا وائرس کی تصدیق

  

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)کرونا وائرس میں مبتلا مزید 3افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثر ہونیوالے افراد کی تعداد 1207 ہوگئی، 1127 صحت یاب ہوگئے جبکہ 14 بدستور ہوم آئیسولیشن (بقیہ نمبر43صفحہ 7پر)

میں زیر علاج، کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے دو افراد کا تعلق رحیم یارخان جبکہ ایک کا تعلق صادق آباد سے ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز محکمہ صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مزید تین افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوجانے پر تعداد 1207 ہوگئی، متاثر ہونیوالے ملتان جی، نیاز احمد کا تعلق رحیم یارخان جبکہ رفعت بی بی کا تعلق صادق آباد سے ہے۔ جبکہ کرونا وائرس کو شکست دیکر صحت یاب ہوجانے والے افراد کی تعداد 1127 ہوگئی ہے۔ جبکہ 14 کرونا وائرس متاثرہ افراد بدستور ہوم آئیسولیشن میں زیر علاج ہیں۔ 

تصدیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -