کمشنر کی زیر صدارت اجلاس‘ ضلع خانیوال کی 12 سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا فیصلہ 

      کمشنر کی زیر صدارت اجلاس‘ ضلع خانیوال کی 12 سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال (نمائند ہ پاکستان +نامہ نگار) ڈویثرنل شوگر سیس ڈویلپمنٹ کمیٹی نے عبد الغفور خان روڈ اوور ہیڈ برج سے کمبوہ چوک نزد حسنین پیٹرولیم دو کلو میٹر پختہ روڈ کی تعمیر کے لیے ممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد خان ڈاہا کی سفارش پر منظوری دیدی جس پر ایک کروڑ 48لاکھ89ہزار روپے خرچ آئیں گے یاد رہے کہ اوور ہیڈ برج سے کمبوہ چو ک تک دو کلو میٹر سڑک مکمل طور ہر توٹ پھوٹ کا شکار تھی جس کے با عث جہانیاں روڈ سے خانیوال شہر آنے والے اور اوور ہیڈ برج (بقیہ نمبر26صفحہ 6پر)
سے ملتان یا لاہور کی جانب جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا سٹیزنز فورم کے فنا نس سیکرٹری محمد نسیم اور ایگزیکٹو ممبران انجم بشیر احمد،قلزم بشیر احمد نے ایم پی اے نشاط احمدخان ڈاہا کو اس تکلیف سے آ گاہ کیا جس کا انہوں نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر آ غا ظہیر عباس شیرازی کو سڑک کی فوری تعمیر یا مرمت کی سفارش کی اور سڑک کی فوری تعمیر کے لیے شو گر سیس کمیٹی کے ڈیثرنل اجلاس کمشنر ملتان کی زیر صدارت منعقد ہوا اس روڈ سمیت خانیوال ضلع کی12پختہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے لیے منظوری دے دی گئی ہے جس پر 11کروڑ 45لاکھ 24ہزار روپے خرچ ہوں گے ان سکیموں میں خانیوال کبیروالا روڈ1.10کلومیٹربہتری پر2کروڑ58لاکھ،عبد الحکیم با ئی پاس سے ایم5کچا کھوہ 0.60کلو میٹر پختہ سڑک کی بہتری کے لیے 1کروڑ2لاکھ33ہزار،چک نمبر 67/15-Lسے چک نمبر64/15-Lتک 0.06کلو میٹر پختہ سڑک کی چو ڑائی کے لیے 57لاکھ9ہزار،پل مسافر سے چک نمبر 84/15-Lتک بائیں سائیڈ کی مرمت کے لیے 1کروڑ 71لاکھ 34ہزار،چک فاروق آباد سے آباد گوان 8-P/8-Rتحصیل میاں چنو ں 3.4کلومیٹر کیے لیے 30لاکھ96ہزار،جنڈیالی بنگلہ سے 92/15-Lمیاں چنو ں 2.85کلومیٹرپختہ سڑک کے لیے 1کروڑ 28لاکھ57ہزار،پل چو کیاں سے چک نمبر5/8-Rاور چک نمبر2/L  1.95کلو میٹر کے لیے 71لاکھ 29ہزار،قتا لپور سے رضا آ باد تحصیل کبیروالا 1.60کلو میٹر کے لیے63لاکھ44ہزار،بستی رحیم شاہ تحصیل جہانیاں پختہ سڑک0.80کلو میٹر کے لیے35لاکھ88ہزار،چک نمبر 18/AHروڈ تحصیل خانیوال33لاکھ60ہزار،چک نمبر131/10-Rتحصیل جہانیاں سے آبادی مرزا سہیل 0.36کلومیٹر کیے لیے43لاکھ 89ہزار روپے رکھے گئے ہیں جن کی تعمیرات کا کام آ ئندہ چند روز میں شروع ہوجائے گا ان سکیموں کی منظوری کے سلسلہ میں خصوصٰ کاوش پر خانیوال کے عوامی،سما جی،تجا رتی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر آ غا ظہیر عباس شیرازی اور سینئر ممبر پنجاب اسمبلی حاجی نشاط احمد خان ڈاہا کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ 
تعمیر و مرمت