وزیراعظم عمران خان کو نواز شریف فوبیا کی بیماری لاحق ہوگئی‘ سعید منیس

   وزیراعظم عمران خان کو نواز شریف فوبیا کی بیماری لاحق ہوگئی‘ سعید منیس

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)سابق سپیکرپنجاب اسمبلی مسلم لیگی راہنماسعیداحمدخان منیس نے کہاہے کہ حکومتی کارکردگی کی بہترین جج عوام ہے ملک اس وقت جن معاشی مشکلات سے دوچارہے اس کی ذمہ دارموجودہ حکومت خودہے موجودہ دورمیں ترقیاتی کام توہونہیں رہے البتہ ہرادارہ میں رشوت اورکرپشن عروج پرہے وہ اپنی رہائشگاہ پرحلقہ سے آئے ہوئے معززین سے گفتگوکررہے تھے اس موقع (بقیہ نمبر27صفحہ 6پر)

پرمہراخترحسین،مہدی حسن،ارشدعلی،چوہدری محفوظ احمد،ماجدخان ودیگربھی موجودتھے سعیداحمدخان منیس کاکہناتھاکہ پاکستان میں حکومت کرناانتہائی مشکل کام ہے موجودہ حکومت ناتجربہ کاری اورسیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی وجہ سے ناکام ترین حکومت ثابت ہوئی ہے ہمارے دورحکومت کی ترقیاتی سکیموں پراپنے نام کی تختیاں لگاکرعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ان کاکہناتھاکہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کاصرف اعلان کیاہے اصل تاریخ کااعلان توالیکشن کمیشن کرے گاحکومت کایہ اعلان بھی ان اعلانات میں سے ایک اعلان ہے جن پرعملدرآمدنہیں کرناہوتاابھی تک حلقہ بندیاں بھی مکمل نہیں ہوئی ہیں جبکہ حلقہ بندیوں میں بھی شفافیت نہیں ہے حکومتی اراکین اسمبلی من مرضی کی حلقہ بندیاں کرارہے ہیں جس کانقصان عوام کوہوگاان کایہ بھی کہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان کومیاں نوازشریف فوبیاکی بیماری لاحق ہوگئی ہے تمام امورمملکت چھوڑکرصرف میاں نوازشریف پران کی سوئی اٹکی ہوئی ہے ان کوخوف ہے کہ میاں نوازشریف کوگرفتارنہ کیاگیاتواقتدارخطرہ میں رہیگالیکن ان کااقتداراب بھی خطرہ میں ہے بلدیاتی انتخابات میں عوام مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدواروں کوکامیابی سے ہمکنارکرے گی الیکشن2018میں پی ٹی آئی کوووٹ دینے والوں کی اکثریت پچھتاواکاشکارہے آنے والادورمسلم لیگ ن کاہے۔

بیماری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -