عوامی مسائل حل کرنا پی ٹی آئی منشور کا اہم حصہ‘ شاہ محمود قریشی

عوامی مسائل حل کرنا پی ٹی آئی منشور کا اہم حصہ‘ شاہ محمود قریشی

  

  ملتان(نیوز رپورٹر) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا ہمارے منشور کا حصہ ہے عوام کے مسائل ہمارے مسائل ہیں ان کو جلد از جلد حل کریں گئے پورے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے ایسے علاقے جو ابھی(بقیہ نمبر28صفحہ 6پر)

 تک پسماندگی کا شکار تھے ان علاقوں میں میرٹ پر ترقیاتی کاموں کا سفر جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 42 صدیق آباد کالونی اور مختار ٹاون میں کارپٹ روڈ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پررانا عبدالجبار، ملک جہانگیر بھٹہ، ملک فہد بھٹہ نے کہا کہ یہ اسیے علاقے ہیں جہاں نے سابقہ دور حکومت میں کامیاب ہونے والوں سے اسطرف کا رخ نہیں کیا جس کی وجہ سے یہ علاقہ مسائل کا شکار ہوتا گیا۔لیکن آج تحریک انصاف کے دور حکومت میں ہمارے مسائل حل ہو رہے ہیں۔شعیب اکمل ہاشمی،ملک عباس آرائیں،رانا افضل ودیگر بھی ہمراہ تھے۔

اہم حصہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -